9مئی واقعات، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی واقعات میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی،عدالت نے 9مئی واقعات میں شیریں مزاری کی ضمانت منظور کرلی،9مئی کے 14مقدمات میں شیریں مزاری کی ضمانت منظور کی گئی،شیریں مزاری کی ضمانت ذاتی مچلکوں پر منظور کی گئی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *