کراچی (پاکستان امیج)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 305.95 روپے پر بندہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے تک مزید کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر 305 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق تقریبا 0.7 فیصد تک آ گیاہے ، اس سے قبل ہفتے کے آغاز میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 8.2 فیصد تھا ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image