ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ شادیاں صرف محبت نہیں بلکہ ایک دوسرے کے لئے احترام پر قائم رہتی ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد محبت ختم بھی ہوجائے تب بھی ایک دوسرے کے لئے عزت اور احترام وہ جذبہ ہے جو شادی کو قائم رکھتا ہے۔
رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ میں نے آدیتیہ چوپڑہ سے شادی کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ وہ ایک بہت اچھے انسان اور ٹیم لیڈرہیں۔ ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ میں نے بالی ووڈ میں برسوں کام کیا ہے اور اس انڈسٹری کو بہت قریب سے جانتی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں اپنی بیٹی آدیرہ کو کوئی بھائی یا بہن نہیں دے سکی۔ یہ قسمت میں نہیں تھا۔ رانی مکھرجی نے ایک دہائی قبل بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑہ سے شادی کی تھی اور ان کی 8 سال کی بیٹی ہے۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image