پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا، کس زون میں رکھا جائے گا؟

اسلام آباد(پاکستان امیج) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز ے مطابق جیل عملے نے پرویز الہیٰ کی آمد سے پہلے ہی تیاری کر رکھی تھی، جیل پہنچنے پر ان کا فوری میڈیکل کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ابتدائی قانونی تقاضے پورے کر کے پرویز الہیٰ کو ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائے گا، انسدد دہشت گردی عدالت نے آج حکم جاری کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *