عماد وسیم سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے کیا معاہدہ ہوا؟ چیئرمین پی سی بی پریس کانفرنس میں بول پڑے

لاہور(پاکستان امیج)قومی کرکٹر عماد وسیم سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے کیا معاہدہ ہوا؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پریس کانفرنس میں بول پڑے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال ’’عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپسی لے لی ہے،اس میں ان کی کوئی سپیشل کنڈیشنز ہیں یا ان پر بھی سینٹرل کنٹریکٹ والی پالیسی اپلائی ہوں گی ۔

اس پر محسن نقوی نے کہاکہ اس وقت ورلڈکپ کی ضرورت ہے،اس سے پہلے وہاب ریاض دیکھ رہے تھے،سب کا یہی خیال ہے کہ ٹیم کا مضبوط ہونا ضروری ہے،ان کے ساتھ سیدھی سے بات ہوئی ہے،ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوئی ہے،آپ آ جائیں اور کھیلیں،کوئی این او سی کی بات نہیں ہوئی،

چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ ہم انہیں کوئی این او سی نہیں دیں گے،وہ ملک کیلئے کھیلیں اور تمام پلیئرز کیلئے کھیلیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *