پرویزالٰہی گر کر زخمی ہو ئے یا ان پر تشدد کیا گیا، تحریک انصاف کا کے پی کے میڈیکل ٹیم کو طبی معائنے کی اجازت کا مطالبہ

پشاور (پاکستان امیج) خیبرپختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے،ہم یہ تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے ساتھ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں پیش آنے والے حادثے پر بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی میڈیکل ٹیم کو پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے، اگر میڈیکل ٹیم کو پرویز الہٰی تک رسائی نہیں دی گئی تو قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، جیل میں پرویز الہٰی کے ایکسرے لئے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *