اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپےکے نوٹ کی بندش سے متعلق نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مرتضیٰ سولنگی نے ایکس پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا جعلی نوٹی فکیشن شیئر کیا ہے جس میں وزارت خزانہ کی جانب سے 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراطلاعات نے لکھا کہ 5 ہزار روپے سے متعلق یہ نوٹی فکیشن جھوٹا ہے، حکومتِ پاکستان ایسے جھوٹے نوٹی فکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرےگی۔
This is fake. The Govt of Pakistan shall act against the people spreading this kind of fake news to create chaos.
یہ جھوٹا نوٹیفکیشن ہے۔
حکومتِ پاکستان ایسے جھوٹے نوٹیفیکیشن پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرے گی۔
👇 pic.twitter.com/9yU3DlM5UK— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 7, 2023
Pakistan Image