یوم پاکستان؛ مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور(پاکستان امیج) 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستوں نے فرائض سنبھال لیے۔ اس موقع پر مزار اقبال پر سلامی پیش کی گئی۔ گارڈز تبدیلی کی تقریب میں ائروائس مارشل طارق محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے ۔ انہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان و مسلم امہ کی سالمیت اور خوشحالی و ترقی کے لیے دعا کی۔
بعد ازاں پاک فضائیہ کے 54 دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ مزار اقبال پر حفاظتی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *