کراچی(پاکستان امیج)کراچی کی عدالت نے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں حلیم عادل شیخ کے بھائی کو قید و جرمانہ کی سزا سنا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں حلیم عادل شیخ کے بھائی حمیم عادل کو 2سال قید کی سزا سنا دی،عدالت نے ملزم کو 20ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
پراسیکیوشن کا کہناتھا کہ حمیم عادل نے بنگلے کے کرائے کی مد میں 4چیک دیئے جو باؤنس ہو گئے۔
Pakistan Image