سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کیوں دی، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ ڈونلڈلو سچ اگر بول رہے ہیں تو سائفر تھا کیا؟سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کیوں دی۔

اسلام آباد میں عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سائفر سے متعلق ڈونلڈلو کے بیان کی سفیر نے تصدیق کی تھی،سائفر سازش تھی، اب بھی بیان پر کھڑے ہیں،غیرت مند پاکستانی کے گھر میں مداخلت بھی ہو تو سازش ہے،اسد مجید کو بلاکر پوچھا جائے کہ بات چیت نہیں ہوئی تو سائفر کس نے بھیجا،ڈونلڈلو سچ اگر بول رہے ہیں تو سائفر تھا کیا؟سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کیوں دی،ملک کے اندر کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے،ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں،وفاق نےپیسے دینے ہیں، خیبرپختونخوا کا حق ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنی، عوام نے انہیں ووٹ نہیں دیا،تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ، پی ٹی آئی کی 180سیٹیں چوری ہوئیں،عوام کی سپورٹ حکومت کے ساتھ نہیں، کیا ڈیلیور کریں گے، بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،ملک کے ساتھ جو تجربہ کیا گیا اس نے عوام کو نقصان پہنچایا،وزیراعظم خود فارم 47والے ہیں، میں ان سے کیا بات کروں ؟

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *