عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

لاہور (پاکستان امیج )عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت 17 اپریل تک منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی، ان کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے ، وکیل صفائی راجا ظہور نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ایف آئی آر میں نامزد ہیں لیکن ان کا اس میں کوئی کر دار نہیں ہے ، علی امین موقع پر ہی موجود نہیں تھے، ان کے خلاف پچاس ایف آئی آرز درج ہوئیں ، انہیں عدالت تک بھی پہنچنے نہیں دیا جا تا تھا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *