خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، معاشی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم آفس میں منعقد کیا گیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی جبکہ سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور سابق نگراں کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سابق نگراں وزراء اعلیٰ بھی شریک تھے، وفاقی وزراء، چیف سیکریٹریز اور معاونین بھی شریک ہوئے۔

ایپکس کمیٹی میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔ مریم نواز، سرفراز بگٹی، مراد علی شاہ اور علی امین گنڈا پور اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور ڈی جی نے شرکاء کو کونسل پر بریفنگ دی، سابق نگراں وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے اپنی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملک میں جاری سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ملاقات جس میں قومی و داخلی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں تمام شرکا کو خوش آمدید کہا اور صوبائی وزیر اعلیٰ کی آمد پر وزیراعظم نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے یہ پلیٹ فارم بہت اہم ہے، ملک کو درپیش معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *