سائفر کیس ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ملتوی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اسلام آباد کے جج کی رخصت کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ملتوی ہونے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل چھٹی پر ہوں گے،جج کی رخصت کے باعث کل درخواست پر سماعت ملتوی ہونے کا امکان ہے ،یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے پیر تک اور پھر سماعت جمعرات اور پھر ہفتہ تک ملتوی ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *