رواں مالی سال کے8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کتنے فیصد کمی ہوئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (پاکستان امیج) رواں مالی سال کے8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کتنے فیصد کمی ہوئی ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں جن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں ( جولائی تا فروری2024)میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 74 فیصد کم ہوگیا۔ فروری 2024 میں ملکی تجارتی خسارہ ایک ارب 71 کروڑ ڈالر رہا۔ رواں سال فروری میں ملکی برآمدات 2 ارب 55 کروڑ اوردرآمدات 4 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کا جاری کھاتہ فروری میں 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالرسرپلس رہا۔ جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 30 کروڑ ڈالر تھا۔فروری میں ملکی تجارتی خسارہ ایک ارب 71 کروڑ ڈالر رہا جبکہ ملکی برآمدات 2 ارب 55 کروڑ اوردرآمدات 4 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں۔

“جنگ ” کے مطابق رواں مالی سال کے 8 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 99 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔ 8 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 74 فیصد کم ہوا جبکہ مالی سال 23 کے ابتدائی 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 84 کروڑ ڈالر تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 8 مہینوں میں تجارتی خسارہ 13 ارب 54 کروڑ ڈالر رہا جو مالی سال 23 کے مقابلے 28 فیصد کم ہوا۔8 مہینوں میں تجارت، خدمات اور آمدن کا مجموعی خسارہ 10 فیصد کم ہوکر 20 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا۔اس عرصے میں نگران حکومت اقتدار میں ہی جس کے وفاقی وزیر تجارت صنعت پیداوار اور سرمایہ کاری کے قلمدان معروف سرمایہ کار ڈاکٹر گوھر اعجاز کے سپرد تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *