بانی پی ٹی آئی کی 100ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست ضمانت؛نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 100ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 100ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،نیب نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا،پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ نوٹس کے بعد پہلی سماعت ہے جواب جمع کرانے کیلئے کچھ وقت دے دیا جائے ،سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ یہ پہلی سماعت نہیں ہے گزشتہ سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ ضمانت بعدازگرفتاری کا کیس ہے دو تین ہفتوں میں فیصلہ ہو جانا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *