سپریم کورٹ کا نیشنل بینک کے ساڑھے 11ہزار پنشنرز کو پنشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے ساڑھے 11ہزار پنشنرز کو پنشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواست خارج کردی۔سپریم کورٹ نے کہاہے کہ نیشنل بینک ریٹائرڈ ساڑھے11ملازمین کو پنشن کی مد میں 60ارب روپے ایک ماہ میں ادا کرے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،پنشن ادائیگی کے فیصلے کے خلاف نیشنل بینک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی،سپریم کورٹ نے 6سال بعد نظرثانی درخواست خارج کردی ، ملازمین کو پنشن دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *