پرویز الٰہی کی جیل کے واش روم میں گرنے سے ہڈی ٹوٹ گئی، پریشان کن خبر

راولپنڈی(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی واش روم میں گر گئے جس کے باعث ان کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،فردجرم کیلئے پرویز الٰہی کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا،اڈیالہ جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی،جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے کہاکہ پرویز الٰہی پرسوں گر گئے، فریکچر ہوا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی 17مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے،جس کی وجہ سے وہ سفر کرنے کے قابل نہیں رہے،عدالت نے کہاکہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فردجرم عائد نہیں کر سکتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *