ٹریفک حادثے میں زخمی اداکارہ کی حالت نازک ، وینٹیلیٹر پر منتقل

ممبئی(پاکستان امیج)بھارتی اداکارہ اروندھتی نائر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، بہن نے بتایا ہے کہ انکی حالت نازک ہے۔ ان سے متعلق یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ انکے ساتھ حادثہ 14 مارچ کو پیش آیا تھا۔ تاہم اب اروندھتی کی بہن آرتھی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی حالت سے متعلق ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ سچ ہے کہ اروندھتی نائر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی ہیں۔ وہ اس وقت وینٹیلیٹر پر ہیں اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اپنی بہن کی جلد صحتیابی کےلیے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *