اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت 5سال کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت 5سال کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ آرٹیکل 62 ایف ون ڈس کوالیفکیشن سے متعلق ہے،آرٹیکل 62کی مزیدتشریح سپریم کورٹ ہی کر سکتی ہے،درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت5سال کرنےکیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس شاہدبلال حسن نے درخواستوں پرسماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزانصراحمدنےدرخواستوں کےقابل سماعت ہونےپراعتراض کیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ کا7رکنی لارجربینچ نااہلی کی مدت 5 سال طے کر چکی ہے،یہ درخواستیں قابلِ سماعت نہیں ہیں۔

درخواستگزاروکیل اظہرصدیق نےآئین کےآرٹیکل62اور63کی مختلف شقوں کاحوالہ دیا،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے امیدواروں کی کوالیفکیشن اور ڈس کوالیفکیشن پر روشنی ڈالی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ آرٹیکل 62 ایف ون ڈس کوالیفکیشن سے متعلق ہے،آرٹیکل 62کی مزیدتشریح سپریم کورٹ ہی کر سکتی ہے،درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔لاہورہائیکورٹ نےفریقین کے وکلاءکےدلائل سننےکےبعدفیصلہ محفوظ کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *