شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ ہرجانہ اسفندیار ولی کو ادا کرنے کا حکم

اپشاور(پاکستان امیج)پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 15 کروڑ روپے کے ہرجانے کے کیس میں فیصلہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کے حق میں سنا دیا۔

عدالت نے شوکت یوسف زئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمٰن نے فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ شوکت یوسف زئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی عدم پیشی پر یک طرفہ کارروائی کی گئی۔

شوکت یوسف زئی نے اسفندیار ولی پر ڈھائی کروڑ ڈالرز میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا۔

اسفندیار ولی نے اس الزام پر 2019ء میں شوکت یوسف زئی کے خلاف ہرجانے کا کیس کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *