خیبرپختونخوا میں 21اور22مارچ کو بارش متوقع

پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخواکے بالائی اضلاع میں 21اور22مارچ کو ہلکی بارش متوقع ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پشاور میں مطلع صاف، موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے،کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *