امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت

لاہور (پاکستان امیج)لاہور کی مقامی عدالت نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مقتول کے دوست ملزم احسن شاہ کو 23 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے رات گئے احسن شاہ کی باقاعدہ گرفتاری ڈالی تھی، جس کے بعد سی آئی اے پولیس نے ملزم کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول کی عدالت میں پیش کیا ۔پولیس کی جانب سے ملزم احسن شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش درکار ہے، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 23 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

سی آئی اے پولیس نے گزشتہ ماہ احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا۔احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے۔احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *