پی آئی اے کی نجکاری ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد (پاکستان امیج) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں، اس سے قبل چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر بھی اختلافات کی اطلاعات تھیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کیا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کر لیا جائے۔عطا تارڑ نے مزید بتایا تھا کہ ہوائی اڈوں کی آوٹ سورسنگ بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *