انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی(پاکستان امیج)ملکی تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی تسلسل برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں جمعہ کی صبح لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی آئی، کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت صبح کے وقت 278.60 روپے پر آگئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 14 مارچ کو انٹر بینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے77 پیسے تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کارجحان برقرار ہے، ہنڈریڈانڈیکس 90پوائنٹس بڑھ کر65 ہزار154پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *