فحش فلموں کی اداکارہ سوفی لیونی کا موت سے قبل آخری پیغام

نیویارک(پاکستان امیج)گزشتہ دنوں اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر بے ہوش پائی جانے والی فحش فلموں کی اداکارہ سوفی لیونی بے ہوشی کی حالت میں ہی موت کے منہ میں چلی گئی تھیں۔ اپنی موت سے چند دن قبل اداکارہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’’باہر نکلیں اور آج زندگی کو ذرا کھل کر جئیں۔‘‘ نیویارک ٹائمز کے مطابق آنجہانی اداکارہ کا یہ آخری پیغام تھا، جو انہوں نے اپنے مداحوں کو دیا۔

میل آن لائن کے مطابق 26سالہ سوفی لیون میامی میں پیدا ہوئی تھیں۔ یکم مارچ کو وہ اپنے اپارٹمنٹ میں بے ہوش حالت میں ملیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں چند دن ڈیڑھ ہفتے تک زیرعلاج رہنے کے بعد وہ موت کے منہ میں چلی گئیں۔
پولیس کے مطابق سوفی لیون کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ ان کے بے ہوش ہونے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سوفی لیون بے ہوش پائے جانے کے بعد ہوش میں نہیں آئیں اور اسی بے ہوشی میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ سوفی کی فیملی کی طرف سے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *