پیٹرولیم مصنوعات عوام کی پہنچ سے باہر، حکومت نے کمپنیوں اور ڈیلرز کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد(پاکستان امیج) حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز اور کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کی معاشی تعاون کمیٹی کی طرف سے ڈیلرز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر منافع میں 1روپے64پیسے کے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول و ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں بھی 1روپے 87پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نگران وزیرخزانہ ، آمدنی، معاشی معاملات و نجکاری ڈاکٹر شمشاد اختر نے اقتصادی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید، وزیرتجارت گوہر اعجاز، وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ و دیگر نگران وزراءاور حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے لیے ایک بیل آﺅٹ پیکج پر بھی بحث ہوئی تاہم کمیٹی پیکج کی منظوری دینے میں ناکام رہی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *