کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش ،سیف علی خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ لائیو شو کے دوران’جھڑپ‘ ہو گئی

ممبئی (پاکستان امیج)شو کے دوران اداکارہ بیٹی سارہ خان نے جب کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش ظاہر کی تو والد سیف علی خان نے کہا کہ اگر اس کے پاس دولت ہے تو وہ میری بیٹی کو لے جا سکتا ہے جس پر سارہ علی خان ناراض ہوئیں اور کہا کہ مجھے ایسا لگ رہاہے کہ آپ اپنی بیٹی کا سودا کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کے شو ”کافی ود کرن“ میں شرکت کے دوران دونوں باپ بیٹی کے درمیان ایک متنازع موضوع چھڑ گیا۔شو کے میزبان کرن جوہر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’سارہ آپ کس اداکار کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی اور کس سے شادی کی خواہش رکھتی ہیں؟‘جس کے جواب میں سارا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’جی میں تو کارتک آریان کو ڈیٹ اور رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہوں گی‘۔

یہ سنتے ہی کرن جوہر بولے کہ ’کارتک آریان کے گھنے اسٹائلش بال آپ کو پسند ہیں؟ کیا میں ان سے آپ کے لیے بات کروں؟‘اس آفر پر سارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’جی جی بالکل کیوں نہیں‘۔

بیٹی کے منہ سے ٹی وی شو پر یہ الفاظ سن کر سیف نے بطور والد کہا کہ ’اس کے پاس دولت ہے؟ اگر اچھی خاصی دولت ہے تو میری بیٹی لے جائے‘۔

سیف علی خان کی بات سن کر سارا کا منہ کھلا رہ گیا، اور کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’آپ بابا ہو کر یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیں، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آپ اپنی بیٹی کو فروخت کر رہے ہیں‘۔

سیف علی خان کے اس ردعمل پر کچھ صارفین نے اسے ایک والد کا بنیادی ردعمل قرار دیا، تو کچھ نے حیرت کا اظہار کیا۔جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ رنبیر کپور تو ان کے ماموں لگتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *