چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 64کیسے 50میں تبدیل ہوا،طاہر بزنجو

اسلام آباد(پاکستان امیج)سینیٹر طاہر بزنجو نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 64کیسے 50میں تبدیل ہوا،بلاول، شہباز شریف نے اعلان کیا کہ منحرف ارکان کو نشان عبرت بنائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق مرزا آفریدی کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں طاہر بزنجو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دونوں بڑی جماعتوں نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی،ان کمیٹیوں کے سربراہ سے جب پوچھو تو وہ دبے انداز سے مسکرا دیتے ہیں،طاہر بزنجو نے کہاکہ منحرف میں سب سے بڑی تعداد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان کی تھی،سب کو معلوم تھا کن سینیٹرز نے مخالف ووٹ ڈالا،ان میں چند ریٹائرہو گئے، چند انتقال کر گئے اور چند ابھی بھی ایوان میں ہیں،ایسے انتخابات میں مضبوط حکومت بنے گی جب نتائج اپنی مرضی سے بنائے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *