کراچی(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے پاک بھارت کرکٹرز کی دوستی پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ میدان سے باہر بھی کرکٹرز کی زندگی ہوتی ہے لیکن وہ ساتھ ساتھ قوم کے سفیر بھی ہوتے ہیں، اس لیے انہیں دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں احترام دینے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’ میں گوتم سے مختلف سوچتا ہوں، ہم کرکٹرز ہیں اور دنیا بھر میں ہمارے مداح ہیں، اس لیے اپنی دوستی سے مثبت پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے، ہاں میدان پر جارحیت ہے لیکن میدان سے باہر بھی زندگی ہے‘‘۔
Pakistan Image