الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 اپریل کو سندھ ، پنجاب سے 12،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا جبکہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

52 سینیٹرز 11 مارچ کو مدت پوری کرکے ریٹائرہو جائیں گے ،جن میں سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز بھی شامل ہونگے تاہم 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہو گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سینٹ انتخابات کے شیڈول کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر اور ممبران دیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *