لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی سی بی نے قومی ٹیم کےکوچنگ سٹاف کے معاملے پر کچھ کوچزپر نظریں جما لی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اور پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ شین واٹسن بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ شین واٹسن ہی پاکستان ٹیم کے کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ذمہ دارایاں سنبھال سکتے ہیں۔ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں کی شین واٹسن سے کوچنگ کے معاملے پر بات ہو چکی ہے۔
کوچنگ کے لیے ڈیرن سیمی بھی دوڑ میں شامل ہیں البتہ شین واٹسن کو کوچنگ کے لیے زیادہ فیورٹ قرار دیا گیا ہے ۔ کوچز کے حوالے سے جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
Pakistan Image