ینگ ڈاکٹرز کے سالانہ انتخابات کے دوران 2 گروپوں میں جھگڑا، کیمپ اکھاڑ دیئے گئے

گوجرانوالہ (پاکستان امیج) ینگ ڈاکٹرز کے سالانہ انتخابات کے دوران 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، مشتعل ڈاکٹروں نے انتخابی کیمپ اکھاڑ دیئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز کے تنظیمی انتخابات کے دوران تنازع پیدا ہونے پر ڈاکٹروں کا ایک گروپ مشتعل ہو گیا جس نے انتخابات کیلئے لگائے گئے کیمپ اکھاڑ دیئے جس پر دوسرے گروپ کی جانب سے بھی ردعمل آیا۔

اُدھر فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اور ڈی ایم ایس کے مابین جھگڑے چند روز قبل ہونے والے جھگڑے کی انکوائری مکمل نہیں ہو سکی، ایم ایس کے پی ایس او اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *