پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں سکینگ فیسٹیول کا انعقاد

مالم جبہ(پاکستان امیج )پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں سکینگ فیسٹیول اور سنو بورڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا
نجی ٹی وی سما کے مطابق ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کیا اور ان مقابلوں میں بھرپور شرکت کی،سیاح برفباری سے خوب لطف اندوز ہوئے اور ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ملک بھر سے سیاحوں کی آمد اس بات کی دلیل ہے کہ وطن عزیز پرامن ملک ہے جہاں سیاحت کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے۔پاک فوج سول انتظامیہ کےساتھ ملکرسیاحوں کیلئے اس طرح کے تفریحی مواقع فراہم کرتی رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *