ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ نے مختصر تحریری رائے جاری کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی مختصر تحریری رائے جاری کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لارجر بنچ نے متفقہ رائے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی عدلیہ کا فرض ہے،بطور جج ، ہمارا فرض ہے کہ سب کیساتھ قانون کے مطابق بلاخوف و رغبت انصاف کریں،ہماری عدالتی تاریخ میں کچھ مقدمات سے متعلق عوام سمجھتے ہیں کہ خوف کی بنیاد پر فیصلے دیئے گئے،ایسے فیصلوں میں قانون کے مطابق انصاف نہیں کیا گیا۔

لارجر بنچ نے رائے دی ہے کہ خود احتسابی کیلئے انتہائی عاجزی سے ماضی کے غلط اقدامات اور غلطیوں کا سامنا کرنا چاہئے،ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کئے بغیر درست سمت میں نہیں جا سکتے،ہمارے سامنے سوال تھا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل ملا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *