محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار، نوٹس جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاق، وزیراعظم آفس، کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار شہری کی درخواست پر نوٹسز جاری کئے،عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ، الیکشن کمیشن، پاکستان کرکٹ بورڈ اور محسن نقوی کو بھی نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا،کیس کی آئندہ سماعت کیلئے تاریخ تحریری حکم نامے میں دی جائے گی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *