وزیراعظم کی زیر صدارت معیشت پر خصوصی اجلاس میں اسحاق ڈار کیوں شریک نہیں ہوئے ؟ مصدق ملک نے وجہ بتا دی

کراچی (پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت پر خصوصی اجلاس میں اسحاق ڈار کیوں شریک نہیں ہوئے ؟ اس کی وجہ مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما مصدق ملک نے بتا دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم معاشی ٹیم سے متعلق فیصلہ اسحاق ڈار کی مشاورت سے کریں گے۔ اجلاس میں اسحاق ڈار طبیعت کی وجہ سے نہیں آئے تھے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ محمد اورنگزیب معیشت کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کریں گےغریب عوام کی خاطر آئی ایم ایف سے مشکل مذاکرات کرنے پڑتے ہیں۔عوام کا مقدمہ کسی نے تو آگے لے کر جانا ہے۔

پروگرام میں سینئررہنما پی ٹی آئی علی محمد خان اورسینئر صحافی اعزاز سید نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *