ایسی دھاندلی ہوئی کہ امریکہ بھی چیخ پڑا، اتوار کو پر امن احتجاج کریں گے :شاندانہ گلزار خان

اسلام آباد (پاکستان امیج)رکن قومی اسمبلی سنی اتحاد کونسل شاندانہ گلزار خان نے کہا کہ مخصوص نشستیں جو چھینی گئی ہیں اس کے لئے ہم اتوار کو پر امن احتجاج کریں گے،ایک ایک فارم45 کے پیچھے میں خود گئی ہوں۔ہم نے اسی رات فارم45 اپ لوڈ کردیئے تھے۔ایسی دھاندلی ہوئی کہ اس پر امریکہ بھی چیخ پڑا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *