کرشنا ابھیشیک نے کامیڈی پروگرام کے سیٹ پر خود کو عزت ملنے کی وجہ بتادی

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی کامیڈین و اداکار کرشنا ابھیشیک نے کامیڈی پروگرام کے سیٹ پر خود کو عزت ملنے کی وجہ بتادی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران کرشنا ابھیشیک نے ٹیلی ویژن میں ناصرف اپنے سفر بلکہ اپنی کمائی سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ میں نے کامیڈی سرکس نامی شو صرف پیسوں کےلیے سائن کیا، میں اس سے خوش تھا، وہ لوگ مجھے ڈیڑھ لاکھ روپے فی قسط ادا کر رہے تھے۔

کرشنا ابھیشیک نے کہا کہ انہوں نے مجھے بہت عزت دی کیونکہ میں سپر اسٹار گوندا کا بھانجا تھا، میں اس حقیقت سے بہت خوفزدہ تھا کہ میں روزانہ 3 لاکھ روپے کماؤں گا، ایک وقت تھا جب انہیں ایک بھوجپوری فلم میں کام کرنے کا 3 لاکھ روپیہ ملتا تھا، فلم کےلیے وہ دن رات 30 روز تک کام کرتے تھے تاہم انہوں نے ساتھ میں بھوجپوری فلم میں اپنے کام کو اپنے لیے باعث فخر بھی کہا۔

کرشنا کا کہنا تھا کہ وہ اکثر اپنی فلموں کے سینز کو ہی نہ سمجھ سکے تھے لیکن فلمیں سپر ہٹ ہوگئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *