انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو دوسرے روز بھی بڑا دھچکا لگ گیا

کراچی(پاکستان امیج)چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے4 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت304روپے94پیسے کی سطح پرآگئی ہے۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کی مزید کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 308 روپے پر آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ نگراں حکومت آنےکےبعدسےاب تک ڈالر16 روپے45پیسوں تک مہنگا ہوا ہے، 11اگست کوڈالر288روپے49پیسوں کی سطح پربندہواتھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *