قومی ٹیم ایشیاء کپ کے بقیہ میچز کیلئے کولمبو پہنچ گئی

کولمبو(پاکستان امیج) ایشیا ءکپ کے باقی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے آج کولمبو روانہ ہوئی تھی۔ پاکستان ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی کولمبو پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان ٹیم آج اور کل آرام کرے گی اور 9 ستمبر کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز لاہور میں اپنے پہلے سپر فور میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان ٹیم سپر فور راؤنڈ کے آئندہ 2 میچز میں 10 ستمبر کو بھارت جبکہ 14 ستمبر کو سری لنکا سے ٹکرائے گی۔ دونوں میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *