کراچی کے قریب کشتی حادثے میں ڈوبنے والے ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

کراچی(پاکستان امیج)حجاموڑو کریک کے قریب کھلے سمندر میں کشتی حادثے میں ڈوبنے والے تمام 35 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کمال شاہ کے مطابق لانچ قطرے چھوٹی مچھلی کے شکار پر ابراہیم حیدری سے روانہ ہوئی تھی لیکن تیز ہواؤں کے سبب بلند لہروں نے ال اسد نامی کشتی الٹ دی۔

ترجمان نے بتایا کہ غلط سمت پر جال پھینک کر شکار کے دوران واقعہ رونما ہوا، پانی میں گرنے والے ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں اور خراشیں آئی ہیں۔

ناصر بونیری سیکیورٹی انچارچ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کا عملہ موقع پر موجود ہے۔

حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جو کہ پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *