اسلام آباد(پاکستان امیج)سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہے کہ مجھے دو جماعت پسند تھیں، ایک جماعت اسلامی اور ایک ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی میں پھر بھی جمہوریت ہے،ایم کیو ایم میں متوسط طبقے سے لوگوں کو اوپر لایا جاتا تھا،ایم کیو ایم والے بھی لائن میں لگ گئے، ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری 15سیٹیں لیں،کیا بہتر ہوتا کہ عہدے کے پیچھے نہ جاتے۔
بیرسٹر گوہر خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ درس یتے ہیں کہ ہم جمہوریت پسند ہیں، یہ جمہوریت پسند نہیں مفاد پرست ہیں،دونوں ہمیں جمہوریت کا درس دے رہے ہیں،ہمیں تو درس دیتے ہیں، اپنے گریبانوں میں جھانکیں،یہ اپنے مفادات کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں،ان کو جمہوریت راس نہیں آتی،کیا شہبازشریف نے ملک قیوم کو فون کرکے سزائیں نہیں دلوائیں، یہ عہدے بانٹتے ہیں، جمہوریت سے ان کا دور دور تک تعلق نہیں،یہ سب پاور شیئرنگ پر یقین رکھتے ہیں،کیا کوئی اور بندہ نہیں ہے کہ یہ صدارت زرداری کو دے رہے ہیں،
بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ ہمارے 100ان کے 200پر بھاری ہیں،بانی پی ٹی آئی کو کوئی بھتیجایہاں نہیں بیٹھا، بانی پی ٹی آئی کا کوئی بھائی بہن بھانجا بھتیجا یہاں نہیں ہے،کیا کوئی اور بندہ نہیں کہ یہ صدارت زرداری کو دے رہے ہیں،
انہوں نے کہاکہ گیس بجلی دور ہمیں پانی بھی میسر نہیں،بکائن کے پودے لگا کر آڑو کی امید رکھیں گے،ہم انہیں وزیراعظم نہیں مانتے ، جو ہمارے ساتھ آزاد ہوئے وہ ہم سے آگے بڑھ گئے،بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ سائفر ایک حقیقت ہے،جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہئے،ناکہ اس کا جس کی حکومت ختم کی گئی،انہوں نے سب سے پہلے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ختم کرائی،انہوں نے کہاکہ جب ہماری عورتیں جیل گئیں تو ایک لفظ مذمت کا کہا،یوسف رضا گیلانی ان سے بہتر تھا جس نے کہہ دیا تھا کہ میں ججز کو رہا کراؤں گا،ان کاکہناتھا کہ آئین میں لکھا ہے کہ عدالت فیصلے دےسکتی ہے کہ یہ صادق اور امین ہے،یہ کہیں نہیں لکھا کہ یہ محب وطن ہے،ہمارا لیڈر سب سے زیادہ محب وطن ہے،بانی پی ٹی آئی کے نام پر پابندی ہے۔
Pakistan Image