محمد خان بھٹی کے راہداری ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور (پاکستان امیج) سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے راہداری ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نیب لاہور نے محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کر دیا۔ دوران سماعت عدالت نے نیب کی راہداری ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد خان بھٹی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ملزم کو کل لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *