‘گو نواز گو’ کے جواب میں حکومتی بینچوں سے کیا نعرے بلند کئے گئے؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے ‘گو نواز گو’ کے نعروں کے جواب میں حکومتی بینچوں سے بھی نعرے بلند کئے گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو ایوان میں مچھلی منڈی کا ماحول رہا، وزیراعظم کے خطاب کے دوران سنی اتحاد کونسل اراکین کے مخالفانہ نعرے مسلسل گونجتے رہے، ان کی طرف سے’ گو نواز گو’ نعرے لگائے گئے تو پھر حکومتی بینچوں کی جانب سے ‘گو نیازی گو’ کے جوابی نعرے لگائے گئے۔

حکومتی اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کی حوصلہ افزائی کیلئے ‘دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا’ کے نعرے بھی بلند کئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *