سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان گیلانی ہاؤس کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *