وزیراعظم کا انتخاب، ن لیگ کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ارکان کیلئے ناشتے کا اہتمام

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم کے انتخاب کے موقع مسلم لیگ ن کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ارکان کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ناشتے میں حلوہ پوری، چنے، نہاری، پراٹھے، چائے اور لسی کااہتمام کیا گیا، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے ناشتے سے خوب لطف اٹھایا۔

یاد رہے کہ 336رکنی ایوان میں وزارت عظمیٰ کیلئے 169ووٹ درکارہیں،اتحادی جماعتوں کو 209جبکہ سنی اتحاد کونسل کو 91ارکان کی حمایت حاصل ہے،شہبازشریف کوپیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، آئی پی پی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *