لاہور میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خنک ہو گیا

لاہور (پاکستان امیج) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خنک ہو گیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق لاہور میں موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا، بارش کے ساتھ ساتھ ہونے والی ژالہ باری نے لاہور کی فضاوں میں ایک مرتبہ پھر خنکی بڑھا دی۔ گرمی کے کپڑے نکالتے نکالتے شہریوں نے گرم کپڑے ایک مرتبہ پھر پہننے شروع کر دیئے۔

بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں کینال روڈ، فیصل ٹاون، ایبٹ روڈ، قلعہ گجر سنگھ، دھرم پورہ میں اولے پڑے۔ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *