لاہور (پاکستان امیج) معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ گزرے کچھ یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہالفاظ بیان نہیں کر سکتے کہ مجھے میری ماں کتنی یاد آتی ہے۔گلوکارہ نے مزید لکھا کہ اگر وہ آج ہمارے درمیان ہوتیں تو ان کی لیپ ایئر برتھ ڈے منا رہے ہوتے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ، معروف شاعرہ خاور کیانی 2 سال قبل انتقال کر گئی تھیں۔
Pakistan Image