دورہ آسٹریلیا؛ حفیظ کو کن 2 نوجوان کھلاڑیوں نے متاثر کیا؟

لاہور(پاکستان امیج)قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان اوپنر صائم ایوب نے مجھے بہت متاثر کیا۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بابراعظم، امام الحق، شاہین آفریدی اور دیگر جیسے بڑے نام اثر نہیں ڈال سکے تھے تاہم صائم ایوب اور عامر جمال کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ’’مجھے عامر جمال کی ٹیسٹ میں کارکردگی بہت پسند آئی، انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مشکلات کے بہنور سے نکالنے کی کوشش کی، صائم ایوب کے حوالے سے حفیظ نے کہا کہ میں آپ کو بتا رہا ہوں، یہ لڑکا (صائم) اگر فٹ رہتا ہے تو پاکستان کرکٹ کا اگلا سپر اسٹار بننے والا ہے‘‘۔

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں عامر جمال نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ٹیسٹ میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں،اس سے قبل کوئی پاکستانی بالر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *