شہبازشریف نے عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط کو ملک دشمنی قرار دیدیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم کیلئے ن لیگ کے امیدوار شہبازشریف نے عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے عمل کو ملکی دشمنی قرار دیدیا ہے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھا یہ سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی کا ثبوت ہے ، اس کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہیے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک مکمل تباہی کا شکار ہو ، بانی پی ٹی آئی کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *